عمران خان چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں جس سے سڑکوں پر خطرناک افراتفری پھیلے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنگامہ آرائی عمران خان کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان کو وسائل فراہم کیے جائیں۔ عمران خان عدالت سے بھاگ رہے ہیں اور یہ بزدلی کی انتہا ہے۔ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ عمران خان نہیں چاہتے کہ عوام کو مہنگائی اور معاشی دباؤ سے ریلیف ملے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے۔ پہلے اپنے وعدوں سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ نوازشریف اور ن لیگ کی قیادت نے بدترین انتقام کا سامنا کیا۔ اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے۔ لیگی رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں