سعودی عرب اور ایران کو اپنے سفارتی تعلقات ازسر نوبحال کرنے چاہئیں،بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ چین نے ایران اور سعودی عرب تعلقات کی بحالی میں لیڈر شپ کا رول ادا کیا،چین کے صدر کی یہ تاریخی کامیابی ہے، سعودی عرب اور ایران کو اپنے سفارتی تعلقات ازسر نوبحال کرنے چاہئیں، پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بے نظیر بھٹو کی وجہ سے آج ہم انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ترقی پسند مذہب ہے جو عورتوں کو حقوق دیتا ہے،عورتوں کو اسلام میں اہم مقام حاصل ہے ،اسلامو فوبیا کے حوالے سے آج سیشن کا اہتمام خوش آئندہے،مسلم دنیا اور عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہئے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے مسلم دنیا کا موقف یکساں ہے ،خواتین کو حقوق کی فراہمی میں درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔