مجھے 22 سالوں میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں کہا ہے کہ انہیں 22 سال میں پہلی بار مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ دیا گیا۔

پریانکا چوپڑا نے ایک ٹاک شو میں کہا کہ وہ 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، اور انہیں کبھی بھی ان کے کام کے برابر معاوضہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے ویب سیریز “سیٹاڈیل” کو اپنے حالیہ پروجیکٹ کے طور پر ذکر کیا اور کہا کہ انہیں شو میں دیگر اداکاروں کی طرح معاوضہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ ویب سیریز”سیٹاڈل” کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز میں رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں