پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو بھی خبردار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکن حکومت کے جال میں نہ پھنسیں،ان کاکہناتھا کہ صرف پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی جبکہ لاہور میں دیگر سرگرمیاں جاری ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ زمان پارک کو کنٹینر لگا کر بند اور پولیس تعینات کردی گئی ہے ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس 8مارچ کی طرح تصادم چاہتی ہے،ان کاکہناتھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے الیکشن روکنے کی سازش ہے،الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے، کس طرح دفعہ 144 لگائی جا سکتی ہے؟

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں