سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کونسلیں شامل کی ہیں جو متحدہ قومی موومنٹ کے بڑے مطالبے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

کراچی میں 53 نئی یونین کونسلز کے اضافے کے بعد شہر میں یونین کونسلوں کی کل تعداد 249 سے بڑھ کر 299 ہو گئی ہے، سندھ حکومت نے اس تبدیلی کا اعلان ایک نوٹیفکیشن میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ، اس حوالے سے ایم کیوایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی تھی ، وزیر اعظم نے وفد کو مطالبات کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے بات کرنےکی یقین دہانی کروائی تھی۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں