شاہد آفریدی نے جوئے کی کمپنی کی ٹی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا
لیجنڈز لیگ میں ایشیاءلائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بیٹنگ کمپنی (جوئے کے متعلق سروسز مہیا کرنے والی کمپنی) کی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی نے اپنی شرٹ پر لکھے اس کمپنی کے نام پر ٹیپ لگا کر میچ میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق شرٹ پر اس کمپنی کا نام چھپانے پر کھلاڑیوں کو جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود شاہد آفریدی نے اس کمپنی کا لوگو اور نام چھپا دیا۔ واضح رہے کہ اس افتتاحی میچ میں ایشیاءلائنز نے انڈیا مہاراجہ کو 9رنز سے شکست دے دی تھی۔ میچ میں مصباح الحق نے 50گیندوں پر 73رنز کی اننگ کھیلی، جس نے ایشیاءلائنز کو میچ جتوایا۔ مصباح نے اپنی اس اننگ میں 6چھکے اور 2چوکے لگائے۔
Load/Hide Comments