راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر گردے نکالنے والا گروہ گرفتار

پولیس اور پنجاب ہیومن ٹراسپلائنٹ اتھارٹی نےنجی ہسپتال میں گردہ نکالنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکٹروں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، چھاپے کےدوران ہسپتال عملہ اور ڈاکٹرز آپریشن ادھورے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ڈاکٹروں کی شناخت زاہد، اطہر اور عابد لطیف کے ناموں سے ہوئی، دیگر ملزمان میں اسرار حسین، ارشد محمود، شہزاد، شاہنواز، محمد عمران، عاصم اور انس الرحمان شامل ہیں، ملزمان سے 2 کروڑ کے قریب کیش بھی برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکٹر زاہد گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے ملزمان کو انکے گھناؤنے فعل پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ہسپتال سے غیر قانونی طورپر گردے ٹرانسپلانٹ کرانے والے چار مریضوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ہسپتال میں دس مریضوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ زیر علاج صرف ایک مریض کا ٹرانسپلانٹ قانونی منظوری کے بعد کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں