سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ  2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگیا  جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے اضافے سے 172754 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں