اداکارہ بننے سے پہلے میں ائیر ہوسٹس تھی لیکن مجھے نکال دیا گیا،ایزیکا ڈینیل
پاکستانی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ” وہ اداکاری میں آنے سے قبل وہ بچوں کو پڑھایا کرتی تھی، جس کے بعد ائیر ہوسٹس کی نوکری مل گئی جو کہ میرا خواب تھا لیکن مجھے نکال دیا گیا”۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کے دوران ازیکاڈینیئل سے ان کی اداکاری کے کیرئیر کے آغاز سے قبل پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ “وہ ایک ٹیچر تھیں اور بچوں کو پڑھایا کرتی تھی، اس کے بعد مجھے ائیر ہوسٹس کی نوکری مل گئی جو کہ میرا خواب تھا”۔انہوں نے ایک قصہ بھی سنایا اور کہا کہ “ایک مرتبہ ہماری فلائٹ سیالکوٹ سے کویت جارہی تھی جب جہاز پر آسمانی بجلی گری، ہمیں ایسا لگا کہ گویا کوئی بم دھماکا ہوا ہو، ہم سب ڈر گئے اور نیچے بیٹھ گئے تھے، میرے خیال سے بادلوں کا مسئلہ تھا. اس واقعے کے 6 ماہ بعد میں نے نوکری چھوڑ دی، جب وین لینے آئی تو میں گئی ہی نہیں کیونکہ میرا دل نہیں کیا، شو کاز نوٹس بھی موصول ہوئے، بعدازاں مجھے نوکری سے نکال دیا گیا”۔