آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سامنا، سٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہو جائے گا: وزیراعظم 

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سامنا ہے، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سی پی این ای (کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے۔ عالمی ادارے نے ہماری حکومت سے کہا کہ شرائط کو من و عن تسلیم کرنا ہو گا۔ دیوالیہ پن کا جو خوف تھا وہ اب ختم ہو گیا۔ شہباز حکومت نہیں چلے گی یہ تاثر تھا مگر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی، خارجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ مردم شماری کا آغاز ہو گیا، فنڈز مہیا کر دیئے۔ انتخابات آئینی ضرورت ہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے تو آئین ، قانون اور ریاست جاندار ہو گی۔ الیکشن کے حوالے سے ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں