پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میمن برادری کا بڑا ہاتھ ہے : صدر مملکت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میمن برادری ایک ایسی کمیونٹی ہے جس نے پاکستان بنانے میں مدد کے لیے رقم عطیہ کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک بہت قابل فخر کمیونٹی ہیں، اور وہ اپنے کام کی وجہ سے ہر ایک کے لیے بہت متاثر کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پوری میمن برادری متحد ہو جائے تو پاکستان کو ایک مضبوط اور کامیاب ملک بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

‎آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر محترم شبیر ہارون نے کہا کہ میمن  پرسنالٹی ایوارڈز ایسے افراد کو تفویض کئے جائیں گے جنھوں نے اپنے اپنے شعبوں میں شانداراور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔

ایوارڈز نہ صرف حوصلہ افزائی کا سب سے موثر ذریعہ ہیں، بلکہ یہ انسان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی تحریک بھی پیدا کرتے ہیں۔پرسنالٹی ایوارڈ سے میمن برادری کو یہ احساس ہوگا کہ ان کے کام کی بھی قدر کی جارہی ہے اور ان کی محنت کو سراہاجارہا ہے۔

کسی بھی شخص کے کام کی تعریف اور خدمات کی پزیرائی بہت ضروری ہے کیونکہ ایوارڈ سے نہ صرف خود اعتمادی بڑھتی ہے بلکہ پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کےمیمن فیڈریشن کی مختلف جماعتوں ،آرگنائزیشن اور میمن برادری کے مخیر حضرات کے زیرِ  اہتمام30  سے زائداسپتال اور درجنوں کلینک چل رہے اس کے علاوہ 50سے زائد کمیونیٹی ہالز اور40  سے زائد اسکول اپنی خدمات بلا تفریق رنگ و نسل اور زبان  سرانجام سے رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں