عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، مقامی منڈیوں میں بھی سستا ہونے کا امکان

 عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخ گر کر 15 ماہ  کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جس کے سبب مقامی منڈیوں میں بھی ریٹ گرنے کا امکان ہے۔

تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ بتائی گئی ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل گذشتہ روز 1.73 ڈالر کی کمی سے 72.97  کے ریٹ پر فروخت ہواجبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74  ڈالر فی بیرل کے ریٹ پر ہوئے۔

عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ کو بھی فائدہ پہنچے گا، اطلاعات کے مطابق ملکی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں پانچ سے سات روپے تک کمی کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں