چینی صدر کا روس پہنچنے پر شاندار استقبال، یوکرین جنگ پرپیوٹن سے بات چیت کریں گے

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔ روس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

چینی اور روسی فوجی دونوں توجہ مرکوز کیے کھڑے تھے جب ان کے قومی ترانے بجائے گئے۔

 شی جن پنگ اور روسی صدر کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے جس میں یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم گفتگو کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورے سے قبل اس عزم کا بھی اظہار کیا تھا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے روسی صدر سے اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کو استعمال کریں گے۔

ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ چین یوکرین جنگ پر مغربی دباؤ کے خلاف ان کی حمایت کرے گا اور مغربی ممالک کی روس پر پابندیوں کے خلاف آواز اُٹھائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں