پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 22 مارچ کو رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اس اپ ڈیٹ کو محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے شیئر کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق 22 مارچ 2023 کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا، پی ایم ڈی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر بارش متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور باقی دنیا کے مسلمان ہر سال ماہ رمضان مناتے ہیں۔ اسلامی کیلنڈر میں یہ مقدس ترین مہینہ ہے جس میں مسلمان صبح سے شام تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں اور زیادہ تر وقت نماز اور قرآن پاک کی تلاوت میں گزارتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں