پاکستانی گلوکارکو برطانیہ میں آٹھ کروڑ سے زائد کا جرمانہ

برطانوی عدالت نے دو میوزک کمپنیوں کو دھوکہ دینے پر پاکستانی گلوکار کو 3 اپریل تک ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ آٹھ کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔

ایس ایم صادق نے اعلان کیا کہ جلد ہی ایک نیا گانا ریلیز کیا جائے گا جو لاکھوں ڈالرز کے غائب ہونے کے بارے میں ہے۔

ایس ایم صادق نے بتایا کہ اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف جگا اور سیف الملوک لکھنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے، عدالت میں فیک ڈاکومنٹس پیش کئے، دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ایس ایم صادق نے کہا کہ میں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف کیس کر رکھا ہے اور امید ہے مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا، اکرم راہی نے جعل سازی سے مختلف گانوں پر مبنی کتاب اپنے نام سے رجسٹرڈ کروائی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں