اسحاق ڈارنے تین مرتبہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی: مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تین بار آئی ایم ایف کے بارے میں غلط بیانی کی۔ آئی ایم ایف معاہدے کی ہر بار خلاف ورزی کی گئی، اسحاق ڈار کا احتساب ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کس طرح قرضے لے کر عوام کو سستا پٹرول دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹے بیانات نہیں دے گی پھر اسحاق ڈار اور مجھے عہدوں سے ہٹا دیا۔ حکومت تین بار معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ کر گیا تو یہ پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہوگا، اشرافیہ تو سہہ جائے گی لیکن غریب عوام کےلیے بہت مسائل ہوں گے۔

 مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اعتماد کے فقدان کے باعث آئی ایم ایف پاکستان میں پیسے نہیں دینا چاہتا،اسی لیے آئی ایم ایف پہلے دیگر ممالک سے سرمایہ کاری لانے کی بات کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں