ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل 23 مارچ بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

اس سے قبل پنجاب زونل کمیٹی کے چیئرمین طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی کمیٹی ہلال کا چاند نظر آنے پر چاند کی حتمی جگہ کا اعلان کرے گی۔

رمضان المبارک روزے اور نماز کا مہینہ ہے۔ تاہم، اس دوران سندھ اور کوئٹہ میں چاند نظر نہیں آیا، اور کوئی بھی اس بات کی تصدیق کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا کہ چاند وہاں نظر آیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں