حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی سے بات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان سے اس وقت تک مذاکرات کے لیے تیار ہیں جب تک وہ جمہوری طور پر منتخب لیڈر ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتیں بھی مذاکرات سے نہیں ڈرتیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بہترین فیصلہ دیا ہے ، پورے ملک میں انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہیئں، اس سے کسی کو بھی انتخابات کی شفافیت پر شک و شبہ نہیں ہوگا ۔

اعظم نذیر تار ڑ کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ، ملک میں سیاسی بحران کی سی کیفیت ہے ، ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، ہمیں کفایت شعاری کی طرف جانا ہوگا ،پاکستان ڈکٹیٹر شپ سے لے کر سیاسی ادوار سے گزرا،ملک میں معاشی بحران ہے سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں ،معاشی بحران میں کوئی فوری پیشرفت ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے ،ملک میں بیک وقت انتخابات سے ہی استحکام آئے گا، اعظم ،د و صوبوں میں اگر الگ الیکشن کروایا گیا تویہ مستقبل میں بحران کی شکل اختیار کر لے گا،آئین پاکستان کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں