کراچی میں پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق

کمشنر کراچی ڈویژن کی پھلوں کی پرائس لسٹ اور بازارکے نرخوں میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔

کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 178 روپے ہیں جبکہ بازار میں یہ کیلا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 193 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں 300 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

رمضان آتے ہی 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا خربوزہ 120 روپےکلو ہو گیا ہے، بازار میں خربوزہ درجہ اول کے سرکاری نرخ 93 روپےکلو سے زائد قیمت میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ امرودکے سرکاری نرخ 123 روپے مقرر ہیں لیکن بازار میں 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

چیکو، انگور اور کھجور سمیت دیگر پھل بھی کہیں سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہیں۔

کمشنر کراچی کی فہرست میں کھجور ایرانی 403 روپےکلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 600 سے 700 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں، صوبے میں ہر تحصیل اور ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگارہے ہیں۔

مرادعلی  شاہ کا کہنا  تھا آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈینس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں