گزشتہ سال وزراء کے بیرونی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف

2022 میں ایک رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزراء اور مشیروں کے غیر ملکی دوروں پر سرکاری خزانے سے بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی ہے۔

گزشتہ سال حکومت نے وزراء اور مشیروں کے غیر ملکی سفر پر بہت زیادہ رقم خرچ کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء میں سب سے زیادہ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز قادر پٹیل کے بیرونی ممالک کے دوروں پر 10420163 روپے خرچ ہوئے۔

دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کی بیرونی دوروں پر 5893812 روپے خرچ ہوئے، تیسرے نمبر پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی بیرونی ممالک دوروں پر 4917454، سابقہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیرونی ممالک دوروں پر 4569160، عائشہ غوث وزیر مملکت برائے خزانہ 4096290، جب کہ وزیر مملکت برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) مصدق ملک کے بیرونی ممالک دوروں پر 3500222 روپے خرچ ہوئے.

عمران خان کےمشیر برائے قومی سلامتی ڈویژن اور سٹریٹجک پالیسی پلاننگ ڈاکٹر معید یوسف، مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤداور موجودہ حکومت کے فیصل کریم کنڈی بیرونی ممالک کے دوروں کے فہرست میں شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں