علی ظفر نے مشہور نعت “فاصلوں کو تکلف” اپنی آواز میں پیش کردی

معروف گلوکار علی ظفر نے رمضان المبارک میں مشہور نعت ‘فاصلوں کو تکلف’ اپنی آواز میں پیش کردی جسے گلوکار نے اپنے دل کے قریب قرار دیا۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر  نے گزشتہ دو سال بھی ماہ رمضان میں “بلغ العلی بکمالہ”اور “مولا” کلام پیش کیا تھا جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا  , جبکہ ا س سال بھی گلوکار  اقبال عظیم کے معروف کلام جسے وحید ظفر قاسمی نے پڑھا دوبارہ اپنی آواز پیش کر رہے ہیں۔ گلوکار نے مشہور نعت “فاصلوں کو تکلف'”پڑھی ، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار کی جانب سے لکھا گیا کہ “ہمارے، جسم، دماغ اور روح کو پاک کرنے کا مقدس مہینہ آگیا ہے، یہ موقع ہمارے تخلیق کار کے ساتھ گہری سطح پر جڑنے اور دوبارہ جوڑنے کا ہے”۔علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے لکھا کہ “یہ صرف ایک نعت نہیں ہے یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے دوران روحانی حُسن کو بھی بیان کرتی ہے”۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں