صدر اپنی اوقات اور آئینی حدود میں رہیں، رانا ثناءاللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی اپنی اوقات اور آئینی حدود میں رہیں۔ 

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ صدر علوی کو آج انسانی حقوق یاد آ رہے ہیں اس وقت کیوں نہیں آئے جب 15 کلو ہیروئن کے مقدمے درج ہورہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے، بہنوں بیٹیوں کو جیلیوں میں بند کیا گیا، صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑی گئیں، اس وقت صدر صاحب کہاں تھے؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک آئین شکن کو آئینی منصب دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عہدے کی توہین ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا نے بنیادی اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کے واقعات کو اجاگر کیا ہے، ایسے واقعات کے تدارک اور اصلاح کیلئے انہیں وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی ضرورت تھی،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام متعلقہ انتظامی حکام کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں