لاہور میں جگہ جگہ رکاوٹیں، یہ گھبراہٹ نہیں تو اور کیا ہے: شاہ محمود

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس جو رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے وہ خوف و ہراس کی علامت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کا کامیاب پاور شو ہے، اور رکاوٹیں آنے کے باوجود لوگ جلسے میں آئیں گے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز ریلیاں نہیں کررہیں، ان کے راستے میں کنٹینرز کیوں نہیں لگائے جارہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو سامان لاہور پہنچانے سے کیسے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان اور فیصل آباد سے گرفتاریوں کی اطلاع ہے۔ کارکنوں کو جلسوں میں آنے سے روکا جائے گا مگر قانون ہاتھ میں نہیں لینا۔ تحریک انصاف کے جھنڈے والی گاڑی کو لاہور میں آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ حکومت سے گذارش ہے کہ کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ سیاسی جلسے کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ یہ خود کو جمہوری پارٹی کہتے ہیں، اگر جلسے کی ضلعی انتظامیہ نے اجازت دی تو یہ کنٹینرز کیوں ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں