عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
31 سال قبل 25 مارچ کو پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس دن پاکستان نے فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی جس سے وہ ورلڈ چیمپئن بن گیا تھا۔ عمران خان اس روز مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔
پاکستان نے کھیل میں 249 رنز بنائے لیکن 6 وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان عمران خان نے 72 اور جاوید میانداد نے 58 رنز بنائے۔ انضمام الحق نے 42 اور وسیم اکرم نے 33 رنز بنائے۔ میں کامیاب رہا۔ انگلینڈ کی ٹیم 227 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نیل فیئر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3، 3، عاقب جاوید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب پاکستان کے تاریخی لمحات کی کچھ تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے شیئر کی ہیں۔
Load/Hide Comments