ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کا نوٹیفکشن جاری
کراچی(برج نیوز آن لائن) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کا معاملہ،ڈاکٹروں نے موت کی حقیقی وجوہات جانے کیلئے ان کی قبر کشائی صبح ساڑے 9 بجے 23 جون کو رکھی ہے،جس کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 6 رکنی میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کی سربراہی میں تشکیل دے دیا گیا ہے،ایڈیشنل سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فرانزکس اور جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی اور ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی چھ رکنی میڈیکل کونسل کے ممبر ہیں۔
خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا
ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا کو یقین ہے کہ مرنے کے بعد قبر کو مسمار کر دیا جائے گا، لیکن اگر موت کو جرم اور خوف سمجھا جائے تو انصاف کا دروازہ کھلنا چاہیے۔ واقعے کے بعد کے حالات سامنے لائے جائیں