کوئی عزت دار شخص تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوسکتا، حافظ حمداللہ کا بیان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی عزت داراور شریف شخص تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوسکتا ۔
مریم اور نگزیب سے متعلق فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ بدتہذیبی عمران خان اور کی ترجمانوں کی پہچان ہے، مریم اورنگزیب کی جرت و بہادری قابل تحسین ہے، حق گوئی سے جھوٹوں کے سردار کو تکلیف ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بکاؤ مال ہیں ،جس طرح کا وہ بکاؤ مال ہیں اسی طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments