روسی صدر نے چین کے ساتھ فوجی اتحاد سے متعلق اہم بیان دےدیا
صدر پیوٹن نے کہا کہ چین اور روس تکنیکی شعبے میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم کوئی فوجی اتحاد نہیں بنایا جا رہا۔
روسی صدر نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ کھلا اور شفاف ہو رہا ہے اور مغربی طاقتوں سے کوئی چیز چھپی نہیں ہے۔ وہ عالمی سطح پر نئے اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور نیٹو پر نیا اتحاد بنانے کا الزام لگایا ہے،ان کا کہنا ہے کہ نیا اتحاد دوسری جنگ عظیم کے دوران بننے والے جرمنی، اٹلی، جاپان کے فوجی اتحاد سے مماثلت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ نے روس کا دورہ کیا تھا۔ جہاں ان کی پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments