سابق صدر زرداری کی سرجری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

وزیر خارجہ کے ہمراہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی اہلکار بھی دبئی روانہ ہوئے ہیں، بلاول بھٹو دبئی میں اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل آصف علی زرداری کی سرجری کی گئی ہےجس کے بعد ان کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر  شرجیل انعام میمن اور آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں