روس پر نامعلوم ڈرون طیارے کا حملہ،متعدد عمارتوں کو نقصان

یوکرین کی سرحد کے قریب ایک روسی قصبے پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ کچھ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، اور بہت سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

حملے میں تین افراد زخمی ہوئے اور تین رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

روسی حکام کاکہنا ہے کہ ڈرون طیارے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ طیارہ کس ملک کی ملکیت ہے اور اس نے کہاں سے پرواز بھری تھی۔

اس سے قبل روسی حکام نے دعوی کیا تھا کہ یوکرین سے اڑنے والے ڈرون ان کے شہری علاقوں میں اسٹرکچر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں