برطانوی حکومت کا نوجوانوں میں دوسرے سب سے مقبول نشے پر پابندی کا فیصلہ
برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نائٹرس آکسائیڈ، جسے عام طور پر لافنگ گیس کے نام سے جانا جاتا ہے، کی فروخت پر برطانیہ میں سماج دشمن رویوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسے این او ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ بھنگ کے بعد 16 سے 24 سال کی عمر کے افراد کی طرف سے برطانیہ میں دوسری سب سے زیادہ استعمال ہونے والی نشیلی چیز ہے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق لافنگ گیس رکھنے کو اب سماج دشمن رویے کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر ایک مجرمانہ جرم قرار دیا جائے گا۔ اگرچہ انسانی استعمال کے لیے نائٹرس آکسائیڈ تیار کرنا، سپلائی کرنا یا درآمد کرنا غیر قانونی ہے، لیکن اب تک اس کو اپنے پاس رکھنا قانون کے خلاف نہیں ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ ہنسنے والی گیس کے نوجوانوں کے لیے ‘صحت اور سماجی نقصانات میں اضافے کے بارے میں فکر مند ہے’۔
لافنگ گیس یا نائٹرس آکسائیڈ ایک بے رنگ گیس ہے جو طبی اور دانتوں کے حوالے سے بے ہوشی کرنے والی دوا کے طور پر اور وہپ کریم کے لیے گیس کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ تاہم اس میں جب براہ راست سانس لیا جاتا ہے، تو یہ دوا جسے ‘ہپی کریک’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، صارف کو نشہ فراہم کرتی ہے، دوا عام طور پر چاندی کے چھوٹے کنستروں سے غباروں میں چھوڑی جاتی ہے اور پھر اس کی سانس لی جاتی ہے۔