عمران خان کو دھمکیاں دینے پر رانا ثنااللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

کسی نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کر دیں گے۔

درخواست ایڈووکیٹ کاشف مجید نے دائر کی تھی۔ ان کے ہمراہ تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری عاطف زمان بھٹی، سابق امیدوار برائے صدر طاہر نعیم اختر اور دیگر وکلاء موجود تھے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو دھمکیاں دے کر ملکی حالات خراب کر رہا ہے، اس سے قبل بھی وزیر آباد میں عمران خان کو جان سے مارنے کے لیے حملہ کرایا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان رہے گا یا ہم رہیں گے، رانا ثنااللہ کی کھلی دھمکی ہے،موجودہ وزیر داخلہ جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں