پانچ غیر ملکی یونیورسٹیاں جہاں پاکستانی طالبعلم مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں

بہت سے اسکالرشپ دستیاب ہونے کی وجہ سے مختلف ممالک کے بہت سے طلباء کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ کینیڈا کی پانچ یونیورسٹیاں پاکستانی طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرتی ہیں۔

کینیڈا میں بہت سی یونیورسٹیاں ہیں، جن میں سے کچھ بین الاقوامی طلباء کو اسکالرشپ پیش کرتی ہیں۔ یہ وظائف طلباء کی اہلیت اور ضرورت پر مبنی ہیں۔

مذکورہ یونیورسٹیاں ہر سال کروڑوں ڈالر کے فنڈز غیرملکی طالب علموں کو سکالرشپس دینے کے لیے مختص کرتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو ہر سال 10کروڑ 60لاکھ کینیڈین ڈالر، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا1کروڑ کینیڈین ڈالر اور سینٹ میریز یونیورسٹی 76لاکھ 90ہزار کینیڈین ڈالرکے فنڈز غیرملکی طالب علموں کے لیے مختص کرتی ہے۔ تمام یونیورسٹیوں کے سکالرشپس پروگرامز کے بارے میں متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں