یوکرینی صدر کی چینی ہم منصب کو دورے کی دعوت

 یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے دورے کے بعد چینی صدر شی جن پنگ کو یوکرین کے دورے کی دعوت دیدی۔

صدر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ روس کے دوران صدر پوٹن کا موقف لے لیا تاہم اب انہیں یوکرین کا دورہ کر کے ہمارا موقف بھی سننا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے چینی صدر سے بات چیت کی کوشش کر رہا ہوں، نہیں ہو سکی تاہم اب شی جن پنگ کو میڈیا کے ذریعے آنے کی دعوت دے رہا ہوں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چینی صدر کئی بار اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ روس اور یوکرین کی  جنگ ختم ہونی چاہئے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں