بھارتی فلم سازکا بیگم نوازش علی پربائیوپک بنانے کا اعلان

 بھارتی ہدایتکار نے مشہور پاکستانی میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کر دیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایتکار دیپک پانڈے نے بیگم نوازش علی کے کردار کیلئے اداکارہ ملکہ شراوت کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔فلم ساز کے مطابق یہ ایک بہت بولڈ اور مضبوط کہانی ہے جس کیلئے انہیں ایسے اداکار کی ضرورت ہے جو اسے اسی بولڈ نیس اور مضبوطی سے نبھاسکے ، اس لئے وہ ملکہ شراوت کو فلم میں بیگم نوازش علی کا کردار دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ایک بولڈ خاتون ہیں اور اس کردار کو بہتر انداز میں نبھائیں گی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی میزبان اور رائٹر پر بننے والی اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکار و میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی نے بے نظیر بھٹو سے متاثر ہوکر خاتون کا روپ دھار کر ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی، جس میں وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف شخصیات کا انٹرویو لیتے تھے۔ جس سے وہ بےحد مقبول ہوئے وہ بھارتی ریلیٹی شو بگ باس سیزن 4 کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

  • Muhammad Amir

    Muhammad Amir is working with Burj News as Senior Writer

    https://urdu.burjnews.com/author/mamirsalarzai/ mamirsalarzai@urdu.burjnews.com Amir Muhammad

اپنا تبصرہ بھیجیں