کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، جاں بحق افراد کی تعداد11 ہوگئی

سائٹ ایریا میں مفت خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں معمول سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ تین بچے بھی بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی میں فیکٹری مالکان کی طرف سے کچھ مفت کھانا دیا جا رہا تھا اور پھر بھگدڑ مچ گئی۔ بہت سے لوگ اپنے پیروں تلے روند گئے، اور فیکٹری کی دیوار گرنے سے بہت سے لوگ مارے گئے۔

واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

پولیس نے فیکٹری سے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ فیکٹری مالکان نے راشن کی تقسیم سے متعلق اجازت نہیں لی تھی جبکہ متعلقہ تھانے کو بھی اس حوالے سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں