ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہےجس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 228 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔

اوگرا نوٹیفیکیشن کےمطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں