فلم میں ایک لفظ بولنے پر کروڑوں کمانے والے اداکار کی فلم میں واپسی

ہالی ووڈ سٹار کیانو ریوز جن کی فلم “جان وِک4” سےایک بار پھر  بڑی سکرین پر واپسی کردی، اُنہوں نے اس فلم میں کہے گئے ہر ایک لفظ کے لئے تقریباََ 39,500 ڈالرز کمائے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم”جان وِک 4″ نے ناصرف باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی بلکہ  فرنچائز کی یہ چوتھی انسٹالمنٹ سب سے طویل دورانیے کی فلم بھی ہے، جس کا رن ٹائم 169 منٹ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً تین گھنٹے طویل اس فلم میں کیانو ریوز نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے صرف 380 الفاظ بولے۔اگرچہ شائقین کو فرنچائز کے سٹار کے لیے مکالمے کی کمی سی حیرانی  ہوسکتی ہے لیکن یقینی طور پر کیانو ریوز کے لیے یہ کوئی مایوس کن بات  نہیں ہے کیونکہ اُنہوں نے اس فلم میں کہے گئے ہر ایک لفظ کے لئے تقریبا 39,500 ڈالرز کمائے ہیں۔

اداکار نے 2014 ء میں ریلیز ہونے والی فرنچائز کی پہلی انسٹالمنٹ سے 1 سے 2 ملین ڈالرز کمائے پھر 2017ء اور 2019ء میں ریلیز ہونے والی انسٹالمنٹس سے  بالترتیب 2 ملین ڈالرز اور 2.5 ملین ڈالرز کمائے۔

کیانو ریوز کو بطور جان وِک فلم میں زیادہ بولنے میں دلچسپی نہیں تھی اس لیے اُنہوں لفظوں کی کمی اپنے ایکشن سے بھرپور مناظر سے پوری کردی۔یہی وجہ کے فرنچائز کی اس انسٹالمنٹ میں پچھلی تمام انسٹالمنٹس کے مقابلے میں ایکشن سے بھرپور مناظر زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ کیانو ریوز اپنی فلموں کے تقریباََ تمام اسٹنٹس کی عکس بندی خود کرواتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں