جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے اپنی سابق محبوبہ کی جاسوسی کرنے والا وکیل پکڑا گیا

ایک امریکی وکیل جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے اپنی سابق گرل فرینڈ کی جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس نے کئی مختلف مردوں کے ناموں سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے اور اپنی سابق گرل فرینڈ سمیتا مستری سے رابطہ کرنے اور جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔

میتھیو ہاویلز نامی ایک وکیل نے اپنی سابق گرل فرینڈ سمیتا مستری کوشک کے ساتھ بات چیت کے لیے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ ان اکاؤنٹس کے پیچھے خود میتھیو کا ہاتھ تھا۔

اس انکشاف پر30سالہ سمیتا مستری نے برطانوی قصبے کلیفم کے رہائشی میتھیو ہوویلز کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی اور پولیس نے اسے گرفتار کرکے ومبلڈن مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں