ایپل نے دل کے کروڑوں مریضوں کیلئے وارننگ جاری کردی
ایپل نے لاکھوں دل کے مریضوں کو ان کے سینے کے قریب آئی فون رکھنے کے خطرات کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ ‘پیس میکر’ نامی کچھ ڈیوائسز لوگوں کے سینے میں لگائی جاتی ہیں، اس لیے لوگوں کو اپنے آئی فونز کو اپنے سینے سے کم از کم 6 انچ دور رکھنا چاہیے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فونز میں موجود میگنےٹ ڈیوائس کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ میکس، ایئر پوڈز، بیٹس ہیڈ فونز اور دیگر آلات کو ان لوگوں کے سینے سے دور رکھیں جن کے پاس آئی فون ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں کروڑوں لوگوں کے سینے میں پیس میکر نصب ہیں۔ صرف امریکہ میں 30لاکھ لوگ اس ڈیوائس کے سہارے زندہ ہیں۔
Load/Hide Comments