بھارتی شہری پلانٹ فنگل کی نایاب بیماری میں مبتلا ہو گیا

ایک بھارتی شہری پلانٹ فنگل کی نایاب بیماری میں مبتلا ہو گیا۔ اس 61سالہ مریض کا اس بیماری میں مبتلا ہونا دنیا کا منفرد واقعہ ہے۔ اس بیماری سے آدمی کا پورا جسم درد کرنے لگا، آواز بیٹھ گئی، گلا دُکھنے لگا اور کوئی چیز نگلنے میں شدید دشواری ہونے لگی۔ 

تین ماہ سے آدمی کی یہ حالت تھی جس پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں اب اس کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ شخص جنگل سے مشرومز تلاش کرتا تھا۔ اسی دوران اسے یہ نایاب بیماری لاحق ہوئی۔ اس کے ایکسرے اور سٹی سکین کیے گئے۔ 

سینے کے ایکسرے کے نتائج بالکل نارمل آئے تاہم سٹی سکین کے دوران گردش میں پیراٹریچیل پھوڑے کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آدمی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں