پاکستان کی معاشی صورتحال پر ملک ریاض بھی بول پڑے
پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال پر بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے بیان جاری کردیا۔
فیس بک پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ” میں اس وقت علاج کیلئے دبئی میں ہوں، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال دیکھ کر دل سخت پریشان ہے، میرا جینا مرنا ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تھا اور رہے گا۔”
انہوں نے کہا کہ کاش ہمارے تمام ادارے اور لیڈران ٹوٹتے ملک کو بچانے کیلئے مل بیٹھیں اور شیخ محمد کی طرح ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، یاد رہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ورنہ کچھ نہیں ۔
Load/Hide Comments