آئی پی ایل میں پانچ نئے قوانین متعارف گیم کا نقشہ ہی تبدیل کردیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو 2008 میں شروع ہوا تھا۔ اس سال پانچ نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ اصول گیم کو مزید پرجوش اور پرلطف بناتے ہیں۔

پہلا اصول یہ ہے کہ ٹیمیں کھیل کے دوران متبادل کھلاڑی کو شامل کر سکتی ہیں، لیکن 14ویں اوور سے پہلے۔ کپتان امپائر کو امپائر کھلاڑی کا نام بتائے گا۔

دوسرے قانون کے مطابق اب ٹاس کے بعد بھی ٹیم اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے جبکہ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ پہلے ٹاس سے قبل ہی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر کے شیٹ امپائر کو بھجوائی جاتی تھی۔تیسرے قانون میں کوئی بھی گیند کرانے سے قبل اگر غیر منصفانہ حرکت ہوئی تو اسے ڈاٹ بال قرار دیا جائے گا اور مخالف ٹیم کو 5 اضافی رنز مل جائیں گے۔

چوتھے قانون میں وائیڈز اور نوبالز کے لیے بھی ڈی آر ایس لیا جا سکے گا اور کھلاڑیوں کو فیلڈ امپائر کے ذریعے وائیڈ اور نوبال کالز کا جائزہ لینے کی اجازت ہو گی۔پانچویں قانون میں سلو اوور ریٹ میں 90 منٹ میں ٹیم کو 20 اوورز مکمل کرانے ہوں گے لیکن تاخیر کی صورت میں مزید ایک کھلاڑی کو باؤنڈری لائن کے بجائے 30 گز کے دائرے میں فیلنڈنگ کرنی ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں