تحریک انصاف کو سوشل میڈیا پر بھی بلیک آؤٹ کیا جارہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا ماننا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے لوگوں کے غائب ہونے کا تعلق الیکٹرانک میڈیا پر پارٹی کی خراب کارکردگی سے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹی وی چینلز ان کی تقاریر دیکھنے سے گریز کرتے رہے ہیں تو اب انہیں غیر قانونی اقدامات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان معاشی بحران میں دھنستا جا رہا ہے، پاکستان کا روپیہ نیچے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، آٹے کی لائنوں میں لگے لوگ مر رہے ہیں، پاکستان میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے، ان کو نظر آ رہا ہے الیکشن ہوگا تو ان کی سیاسی موت ہو جائے گی، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی حفاظت کرنے والا ادارہ ہے، یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ ہو کرعدلیہ پر حملے کر رہے ہیں، انہی جج صاحبان نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا، میں نے الیکشن کا اعلان کر دیا تھا، رات کو 12 بجے عدالتیں کھل گئی تھیں، میں نے کبھی عدلیہ پر تنقید نہیں کی، اب وہی عدلیہ فیصلہ دینے لگی ہے تو تنقید شروع کر دی، ان کے مطلب کا فیصلہ آئے تو ٹھیک ورنہ تنقید شروع کر دیتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں