سابق ایس پی چودھری فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین 

ملت پارک میں سابق ایس پی چودھری فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کو بھابی نے اپنے دوسرے شوہر سے قتل کرایا۔

ذرائع کاکہناہے کہ مقتول فرحت عباس اپنے بھائی کلیم انور کی بیوہ سے شادی کرنا چاہتا تھا،کلیم انور کی بیوہ نے شادی سے انکار کیا اور عارف سے شادی کر لی،ملزمہ نے اپنے دوسرے شوہر عارف کے ذریعے اپنے جیٹھ فرحت عباس کو قتل کرا دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملزم عارف قتل کرکے علاقہ غیر میں فرار ہو گیا،سی آئی اے اقبال ٹاﺅن نے ملزم عارف کو موبائل فون کی لوکیشنز کی مدد سے گرفتار کیا ،سی آئی اے پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں