سابق ایس پی فرحت عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت، بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

سابق ایس پی فرحت عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے بھابھی سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ سی آئی اے پولیس نے سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل میں ملوث2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس ذرائع کاکہناہے کہ فرحت عباس کے قتل میں اس کی بھابھی ملوث ہے،بھابھی سمیت شوٹر کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ فرحت عباس بیوہ بھابھی کوگارڈ رکھنے سے منع کرتا تھا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں