کرن جوہر بھی پاکستانی اداکارو ہاج علی کے مداح نکلے
بھارتی معروف پروڈیوسر کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی کے مداح نکلے ۔
تفصیلا ت کے مطابق معروف اداکارہ وہاج علی ان دونوں اپنا جاری ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اپنے کردار مرتسم سے بے حد مقبول ہو گئے ہیں، جبکہ یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے ، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی سٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائیقین بے حد پسند کرتے ہیں، لیکن ان کو پسند کرنے میں معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر بھی شامل ہو گئے۔ وہاج علی نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے کرن جوہر نے لائیک کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ “کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی ہدایتکار پر تنقید کی ہے کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں”۔
حال ہی میں ایک پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن‘‘ کو لے کر دو میوزک کمپنیوں کے درمیان کاپی رائٹ کا تنازعہ ہوا تھا۔ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے دعویٰ کیا کہ شو کا “او ایس ٹی” (اصل ساؤنڈ ٹریک) شانی ارشد نے ترتیب دیا تھا، جو ان کے ایک گانے کی نقل ہے۔ تاہم، کچھ چھان بین کے بعد، YouTube نے بالآخر طے کیا کہ دعوے غلط تھے اور “تیرے بن” کی تمام اقساط اصل ساؤنڈ ٹریک کے ساتھ اپ لوڈ کر دی گئی ہیں اور درست فنکاروں کو کریڈٹ کر دی گئی ہیں۔