سینیٹ میں سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور 

سینیٹ نے متفقہ طور پر سود ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس میں شرح سود ختم کرنے کی قرارداد پیش کی۔ باقی تمام سینیٹرز نے اس قرارداد کی حمایت پر اتفاق کیا اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو ، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں