سیلاب متاثرین کا پیسہ تخت لاہور کی لڑائی پر خرچ ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری سیاست یرغمال ہو چکی ہے، سیلاب متاثرین کی کسی کو فکر نہیں۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پی پی پی کے گڑھ کپیسا تخت لاہور کے لیے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی۔ اگر ایسا کیا گیا تو پارٹی سخت احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات حل کرنے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے جس میں تمام سینئر جج شامل کیے جائیں ما سوائے ان ججز کے جو اپوزیشن سے مشاورت کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، لارجر بینچ نہ بنا تو تاریخ چیف جسٹس کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات میں التواء کا کیس سننے والا بینچ نو اراکین سے کم ہوتا ہوا تین اراکین تک پہنچ چکا ہے، سپریم کورٹ آئین کا تحفظ کرنے والا ادارہ ہے یا ٹائیگر فورس کا حصہ ؟

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر لارجر بینچ تشکیل نہ دیا گیا تو  آئینی بحران پیدا ہوجائے گا اور حالات مارشل لا جیسے ہوجائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں