جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ انہیں ان کے موجودہ عہدے سے ہٹایا جائے۔
جسٹس فائز کا کہنا ہے کہ ان کے لیے حیرت کی بات ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں سرکلر جاری کیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمل نہیں کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ سینئر افسر کے طور پر آپ کو آئین اور آئین میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے اثرات کا معلوم ہونا چاہیے، سرکلر میں جس فیصلے کا ذکر کیا گیا وہ موجودہ فیصلے سے مطابقت نہیں رکھتا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر شہری کی طرح آپ پر بھی آئین کا نفاذ ہوتا ہے،آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رجسٹرار آفس کا چارج فوری طور پر چھوڑ دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسر کو فوری واپس بلائے اور مناسب سمجھے تو کارروائی بھی کرے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریرکردہ خط کی کاپی سیکرٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔