تحریک انصاف نے شفاف انتخابات کے لیے فریقین کو مذاکرات کی دعوت دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے تمام جماعتوں کو منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے موجودہ سیاسی صورتحال میں شامل تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں آئینی اور غیر آئینی قوتوں کے درمیان لکیر واضح ہوگئی ہے، عدالت نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا، سازشی قوتوں کو زندہ درگور کردیا، نظریہ ضرورت کے پیروکاروں کو شکست ہوگئی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  حکومت نے دباؤ ڈالا، دھمکیاں دیں، اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، عمران خان نے کہا ہے مریم نواز ان کی ٹیم کی 12ویں کھلاڑی ہیں، مریم نواز اپنے بیانات سے اپنی جماعت کیلئے مشکلات پیدا کرتی ہیں،عدالتی فیصلہ نہیں مانا تو ان کا حال یوسف رضا گیلانی جیسا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں